لاہور (نیوزڈیسک )خواجہ سعد رفیق کا جھوٹ بھی پکڑ ا گیا، حلقہ این اے131میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنا دیا.. پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو عام انتخابات میں حلقہ این اے 131 سے شکست دی تھی جس پر ن لیگی رہنما دوبارہ گنتی
کامطالبہ کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میری درخواست منظور نہیں کی گئی ہے تاہم اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سعد رفیق کی دوبارہ گنتی کی اپیل موصول ہونے کی ہی تردید کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے کہاہے کہ این اے 131 میں دوبارہ گنتی کیلئے سعد رفیق کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ۔لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہناتھا کہ انتخاب کے نتائج سعد رفیق اور ان کے وکلاءکی موجودگی میں مرتب کی گئے تھے تاہم سعد رفیق کے وکیل کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن نے علیم خان کے حلقہ این اے 129 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے اور دوبارہ گنتی کے عمل میں درخواست گزاروں کے ووٹوں میں اضافہ ہواہے۔ سعد رفیق نے اپنی درخواست میں کہاہے کہ عدالت این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کرے۔سعد رفیق کے وکیل کاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیف نے کہاہے کہ حلقوں میں دوبارہ گنتی مکمل ہو چکی ہے اب گنتی دوبارہ نہیں کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو عام انتخابات میں حلقہ این اے 131 سے شکست دی تھی جس پر ن لیگی رہنما دوبارہ گنتی کامطالبہ کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میری درخواست منظور نہیں کی گئی ہے تاہم اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سعد رفیق کی دوبارہ گنتی کی اپیل موصول ہونے کی ہی تردید کر دی گئی ہے ۔