Thursday October 31, 2024

پاکستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل مسلسل کتنے روز موسلا دھار بارشیں آنے والی ہیں جولائی کی رم جھم کو بھول جائیں ، دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آ با د (آ ئی این پی) محکمہ مو سمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیکی پیشگوئی کردی ہے۔ جمعہ کو محکمہ موسمیات کی جا نب سے بتا یا گیا کہ 5 اگست سے شروع ہونے والا بارشوں کاسلسلہ 3 سے 4 دن جاری رہے گا۔اس کے علاوہ

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ہفتہ وار موسمیاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ دو روز میں مضبوط ہوگا۔ بالائی علاقوں میں ایک سےدو شدید بارشیں بھی متوقع ہیں۔ کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔اس کے علاوہ آج ملک کیبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی والے بارش کا ابھی مزید انتظار کریں۔ کراچی میں اس ہفتے بھی بادل برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم کمزورہے،موسم اچھا رہے گا اورہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

FOLLOW US