Thursday October 31, 2024

آزاد اراکین نے بازی مار لی، ایکساتھ کتنے اور کونسی سیاسی جماعت میں شامل ہو گئے ؟ ساری گیم پلٹ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد اراکین نے بازی مار لی، ایکساتھ کتنے اور کونسی سیاسی جماعت میں شامل ہو گئے ؟ ساری گیم پلٹ دی.. پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 9 آزاد ارکان قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ جمعہ کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13 آزاد

ارکان نے قومی اسمبلی کی نشستیں جیتی ہیں ان میں سے 9 ارکان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان 11 اگست تک تمام منتخب ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔آئین کے مطابق 21 دنوں کے اندر اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 14 اگست تک اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل کرنا چاہتی ہے تاہم مذکورہ تاریخ تک شاید یہ عمل مکمل نہ ہو سکے۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ صوبوں میں وزراء اعلیٰ کے ناموں کا اعلان عمران خان خود کریں گے۔ اس حوالے سے وہ پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے جلد وہاں پر معاملات طے پا جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 9 آزاد ارکان قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ جمعہ کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13 آزاد ارکان نے قومی اسمبلی کی نشستیں جیتی ہیں ان میں سے 9 ارکان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔

FOLLOW US