وزرائے اعلیٰ اور کپتان کی کابینہ کے کھلاڑی کون کون ہونگے؟ عمران خان نے دھماکے دار فیصلہ کر لیا ۔۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزرائے اعلی اور وفاقی کابینہ کے وزرا کے ناموں کیلئے مشارت مکمل کر لی ہے ،ْ آئندہ ایک دو روز میں
اعلان کر دیا جائیگا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آ ئندہ دو روز تک عہدوں سے متعلق حتمی فیصلے کے بعد عہدوں کے لئے ناموں کا اعلان خود کریں گے ،ْاس سلسلے میں انہوں نے نے ڈاکٹر بابر اعوان سے حکومت سازی سے متعلق آئینی اور قانونی معاملات پر مشاورت بھی مکمل کر لی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع کے مطابق بنی گالا میں رات گئے تک جاری اجلاس میں جو نام فائنل ہوئے ہیں ان میں صدر پاکستان کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال ( علامہ اقبال کی بہو ) وزارت عظمیٰ کے لیے عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے عارف علوی ہونگے جبہ پنجاب
میں گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے علیم خان ، وزیر اعلی پنجاب کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے چوہدری پرویز الٰہی کانام فائنل کیا گیا جبکہ پنجاب کے وزراء کے نام حکومت سازی مکمل کرنے کے بعد فائنل کیے جائیں گے ۔ اس طرح گورنر سندھ کے لیے نعیم الحق،گورنر کے پی کے کے لیے نور ،کزئی اور وزیراعلی خیبر پختونخوا عاطف خان اوراسپیکر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ہونگے۔ واضح رہے کہ مرکز میں وزیر داخلہ ۔ شاہ محمود قریشی،وزیر خارجہ کے لیے خسرو بختیار کا نام فائنل کیا گیا ہے جبکہ وزیر خزانہ ،اسد عمر ہونگے اور وزیر دفاع کے لیے شیریں مزاری کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ وزیر قانون فروغ نسیم،وزیر ریلوے شیخ رشید،وزیر اطلاعات فواد چودھری،وزیر صحت ڈاکٹر غزنہ خالد،وزیر انسانی حقوق ، چودھری سرور،وزیر تجارت عمر ایوب ،وزیر بجلی و پانی پرویز خٹک، وزیر سپورٹس، مونس الہیوزیر پورٹس اینڈ شپنگ، غلام سرور خان ،وزیر خوراک و زراعت علی امین گنڈاپور،وزیر امور کشمیر شفقت محمود،وزیر تعلیم میجر طاہر صادق ہونگے۔ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھاتے ہی اپنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیں گے ۔