Thursday October 31, 2024

مبینہ ناجائز تعلقات، موت کے بعد سری دیوی سے متعلق تہکہ خیز انکشاف

ممبئی(نیوذڈیسک) بالی ووڈ معروف اداکار کمل ہاسن نے انکشاف کیا ہے کہ سری دیوی کی موت سے قبل ہم ایک اور فلم میں ساتھ کام کرنا چاہ رہے تھے اور اس حوالے سے بونی کپور سے بھی بات ہو گئی تھی۔۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے معروف اداکار کمل ہاسن نے بتایا کہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی سے ان کی آخری ملاقات

 

کافی لمبی رہی تھی جوکہ تامل ناڈو کی سیاست پر مبنی تھی اس سے قبل سری دیوی نے مجھ سے کبھی سیاست پر بات نہیں کی تھی لیکن اس دن وہ کچھ زیادہ ہی خوش تھیں، انہوں نے مجھ سے یہ بھی پوچھا تھا کہ تامل ناڈو کی سیاست میں کیا ہورہا ہے اور اس میں میرا کیا کردار ہے اور میں اتنا غصے میں کیوں ہوں۔کمل ہاسن نے کہا کہ سری دیوی کے سوالات سن کر میں حیران تھا جس پر میں نے انہیں کہا کہ آپ تو بڑی ہو گئی ہیں اور سیاست کے بارے میں کافی سوچ سمجھ رکھنے لگی ہیں، دراصل میں سری دیوی کو اٴْن کی نوعمری سے جانتا ہوں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کبھی مجھ سے اس طرح بات نہیں کی تھی۔کمل ہاسن نے انکشاف کیا کہ ہم نے 27 فلموں میں ساتھ کام کیا جوکہ ایک مختصر سی زندگی کا سفر سا لگتا ہے جب کہ ہم ایک اور فلم میں ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اور اس حوالے سے بونی کپور سے بھی بات ہوئی تھی کیوں کہ بونی سر میرے اور سری دیوی کے رشتے کو بخوبی سمجھتے تھے۔اداکار نے مزید کہا کہ سری دیوی نے مجھ سے کبھی تم سے بات نہیں کی ہمیشہ آپ جناب سے بات کی اور جہاں تک فلم کے سیٹ کی بات ہے تو ہم کبھی ہیرو ہیرؤئن کی طرح نہیں رہے بلکہ ہمارے درمیان تعلق کلاس فیلو کی طرح رہتا تھا کیوں کہ اسکول میں میں ان کا سینئر تھا۔

FOLLOW US