لندن (نیوز ڈیسک) بیگم کلثوم نواز نے بولنا شروع کر دیا، ہوش میں آتے ہی سب سے پہلے کیا پوچھا؟.. بیگم کلثوم نواز نے اشاروں کی مدد سے بات چیت کرنا شروع کردی۔ ہوش میں آتے ہی نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں پوچھا۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے اہم ترین خبر آ گئی ہے۔بیگم کلثوم نواز نے اشاروں کی مدد سے بات
چیت کرنا شروع کردی۔اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے حسین نواز نے بتایا .کہ میری والدہ کلثوم نواز اب ہوش میں ہیں۔والدہ نے آنکھیں اسی روزکھولی تھیں جس روز میاں صاحب پاکستان گئے تھے۔میری والدہ ہونٹ اور ہاتھ پاؤں ہلاسکتی ہیں، لوگوں کو پہچانتی ہیں۔میری والدہ سرکے اشارے سے ہاں، ناں میں جواب دے سکتی ہیں۔انکا مزید بتانا تھا کہ والدہ کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کی ٹریٹمنٹ کے نتائج مثبت ہیں۔میری والدہ ابھی بھی وینٹی لیٹر پر ہیں، گردن میں ٹیوب ڈالی گئی ہے۔امی میرے والد، ہمشیرہ کے بارے میں پوچھتی ہیں۔۔کلثوم نواز زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔جس قدرممکن ہوپریشان کیےبغیر معاملات سے آگاہ کرتے ہیں۔کلثوم نوازکو اتنا ہی بتاتے ہیں جس سے ان کی طبیعت بحال رہے۔یاد رہے کہ سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں یا اب بھی ہیں۔ کلثوم نواز کو کینسر کا عارضہ لاحق تھا یا ہے۔ سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کئی ہفتوں سے صحت بگڑنے کے باعث کومہ میں بھی چلی گئی تھیں۔ تاہم نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی سے ایک روز قبل انہیں ہوش آ گیا تھا۔بیگم کلثوم نواز نے اشاروں کی مدد سے بات چیت کرنا شروع کردی۔ ہوش میں آتے ہی نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں پوچھا۔