کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)منی لانڈرنگ اسکینڈل میں پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدرفریال تالپور کی جانب سے 3کروڑ روپے اویس مظفر کو دبئی منتقل کرنے کے ثبوت مل گئے ہیں ۔ ایف ائی اے حکام 6 اگست کو چیف جسٹس کے سامنے سوموٹو کیس میں ثبوت پیش کریں گے۔سندھ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کو
فریال تالپور کی جانب سے رقم منتقلی کے ثبوت مل گئے ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس سے 3کروڑ روپے اویس مظفر کو منتقل کئے گئے۔ ایف آئی اے کو رقم منتقل کرنے کے دستاویزات مل گئے ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق6 اگست کو ثبوت چیف جسٹس کے سامنے پیش کرینگے۔