Thursday October 31, 2024

چیئرمین نیب نے اسحاق ڈار کے حوالے سے ایسا حکم جاری کر دیا کہ پوری (ن) لیگ چکرا کر رہ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈکااجلاس میں خلاف ضابطہ قرضوں کی ادائیگی کرنےوالوں کیخلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق حکومتی عہدیداران اوردیگر نے خلاف ضابطہ گردشی قرضے اداکیے، 2013میں خلاف ضابطہ 480 ارب روپے کاگردشی قرضہ اداکیا۔اعلامیہ کے مطابق نیب نے فوادحسن فوادکے

خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے ان پراختیارات کے ناجائزاستعمال کاالزام ہے اور فوادحسن فواد پرقومی خزانے کونقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔ کرپشن کی شکایت پرانتظامیہ نیلم جہلم پروجیکٹ کیخلاف بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے ،پی آئی سی افسران اوردیگرکیخلاف کرپشن کاالزام ہے ان کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی گئی ہے ۔اعلامیہ میں چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ پشاورمیٹروبس منصوبے میں کرپشن کی شکایت کی تصدیق ہوئی ہے جس کی بنا پر پشاورمیٹروبس منصوبے کی انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اسحاق ڈار،سابق چیئرمین پی ٹی اے انوشہ رحمان کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے ۔ ملزموں پراین جی ایم ایس اے کاغیرقانونی ٹھیکہ دینے اورقومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچانے کاالزام ہے۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کی سینیٹرروبینہ خالد، سابق ای ڈی لوک ورثہ اوردیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے ۔ ملزموں پرمن پسندکمپنیوں کوٹھیکے دینے کاالزام ہے۔ چیئرمین نیب کے اعلامیہ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران،اہلکاروں کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے جبکہ ملزموں پرجہازوں کے آلات کی خریداری کاٹھیکہ من پسندکمپنیوں کودینے کاالزام ہے ۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہےکہ وہ پاکستانی سیاستدانوں کی کرپشن کرکے

برطانیہ میں چھپائی گئی دولت وطن لائیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں بذریعہ منی لانڈرنگ برطانیہ بھیجی گئی دولت اور برطانوی امداد پر بھی بات کی گئی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ عمران خان نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات یا دیگر کارروائی کے لیے اب تک درخواست نہیں دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق عمران خان نے برٹش ہائی کمشنر سے ملاقات میں کہا پاکستانی سیاستدانوں کی کرپشن کرکے برطانیہ میں چھپائی گئی دولت وطن لائیں گے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق برطانیہ نے منی لانڈرنگ پر نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھنےکا بیان دیا ہے اور برطانوی حکام کا کہنا ہےکہ کرپشن سے لڑنا برطانوی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

FOLLOW US