Thursday October 31, 2024

شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ۔۔۔۔۔عمران خان نے ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کیلئے کس ادارے سے مدد مانگ لی؟ بین الاقوامی اخبار نے انکشاف کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) برطانوی اخبار نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور برطانوی حکام کی ہونے والی حالیہ ملاقات کی اندورنی کہانی بیان کی ہے جس کے بعد لگتا ہے کہ عمران خان اقتدار سنبھالنے کے بعد شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔برطانوی اخبار لکھا ہے

کہ عمران خان نے برطانوی حکام سے ملاقات میں بتایا ہے کہ وہ پاکستانیوں کا لوٹا ہوامال برطانیہ سے واپس لائیں گے۔عمران خان نے برطانوی حکام کو بتایا کہ کرپٹ پاکستانی سیاست دانوں کی برطانیہ میں جائیدادیں ہیں۔اس حوالے سے برطانیہ کے نئے اینٹی کرپشن قانون کی بھی مدد لی جائے گی۔بنی گالا میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان یہ بھی طے پایا کہ اگر پاکستانی سیاست دانوں کا بیرون ملک پیسہ واپس لانا ہو تو قانون اس میں کس حد تک معاون ثابت ہو سکتا ہے۔برطانوی اخبار کا دعوی ہے کہ عمران خان نے اس معاملے میں برطانیہ سے معاونت بھی مانگی ہے۔اخبار میں لکھا گیا ہے کہ ملاقات میں ابھی کسی بھی قسم کی تحقیقات کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال نہیں کیا گیا تا ہم نئے لیڈر عمران خان کے ساتھ تعمیراتی امور پر گفتگو کی گئی۔یاد رہے برطانوی ہائی کمشنر نے عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی تھی ۔۔انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد بھی دی اور نئی حکومت کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب نے برطانیہ میں نہایت مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔ برطانوی

حکومت پاکستانمیں تحریک انصاف کی حکومت سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہے ۔ برطانوی حکومت تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ ملکر دیگر شعبوں میں تعاون کیلئے بھی تیار ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حریک انصاف نے وفاق میں حکومت سازی کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سے مددمانگ لی جب کہ اختر مینگل نے بنی گالہ جاکر عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے وفد نے اختر مینگل سے ملاقات کی جس میں انہیں عمران خان سے ملاقات کی دعوت دی گئی۔پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اخترمینگل نے کہا کہ اتحاد میں شمولیت کی دعوت پر تحریک انصاف کے وفد کا مشکور ہوں، پی ٹی آئی سے مثبت جواب ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کے سامنے بلوچستان کے مسائل رکھے، لاپتا افراد کی بازیابی اور سی پیک پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا ہے لہٰذا ہمیں مثبت جواب ملا تو ساتھ دینے کو تیار ہیں۔اختر مینگل کا کہنا تھاکہ ہم اس ملک کےحکمرانوں کے جلے ہوئے ہیں اس لیے احتیاط کریں گے، ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، لاپتا افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔بلوچستان کی وزارت اعلیٰ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ کسی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا جائے اور ہم آنکھیں بند کرکے حمایت کریں، جے یو آئی اتحادی ہے، حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ مل کر کرینگے۔تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے لیڈر ہوں گے جو بلوچستان کے مسائل حل کرینگے۔یار محمد رند نے کہاکہ اختر مینگل کے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھیں گے، یقین ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد اختر مینگل کی جماعت اور ہم ساتھ چلیں گے۔

FOLLOW US