لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے لیے میدان کھلا چھوڑ دیا ہے۔اور ن لیگ آزاد امیدواروں سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں کر رہی۔ تاہم سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے جھنگ کے ایک آزاد امیدوار سے رابطہ کیا تھا۔
چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے نواز شریف کو اس بات کے لیے قائل کر لیا ہے کہ ہم نے کسی بھی صورت حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیراعلی نہیں بننے دینا۔اور یہی وجہ کہ ن لیگ کسی بھی آزاد امیدوار کو پارٹی میں لانے کی کوشش نہیں کر ہی۔یاد رہے نواز شریف کے نا اہل ہونے کے بعد خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ن لیگ میں دو گروپس یعنی کہ نواز گروپ اور شہباز گروپ بن چکے ہیں،اور ن لیگ کی اکثریت نواز شریف کے ساتھ ہے۔ اس کے بعد 13جولائی کو جب نواز شریف گرفتاری دینے کے لیے لندن سے لاہور پہنچے تو شہباز شریف اپنی ریلی کو ائیرپورٹ تک نہ لے جا سکے،جس کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔جس کے بعد این آر او کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں اور کہا جا رہا تھا کہ نواز شریف اس امید پر لندن سے پاکستان آئے تھے کہ لاکھوں کا مجمع ان کا استقبال کرے گا تاہم شہباز شریف کے رویے سے نواز شریف شدید دلبرداشتہ ہوئے۔البتہ اب چوہدری غلام حسین نے بھی ا س حوالے سے اہم خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نہیں چاہتیں کہ،
حمزہ شہباز شریف کسی بھی صورت پنجاب پر حکومت کریں۔واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں واضح اکثریت حاصل کی ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کسی بھی صورت تخت پنجاب کسی اور کے حوالے کرنے کو تیار نہیں ہیں۔تاہم دوسری طرف تحریک انصاف بھی اس بات کا دعوی کر رہی ہے کہ انہوں نے پنجاب پر حکومت کرنے کے لیے نمبر گیم پوری کر لی ہے۔اب تک کئی آزاد رہنما تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔