لاہور(نیوزڈیسک)بریکنگ نیوز! پنجاب سے تحریک انصاف کی چھٹی ، پیپلزپارٹی کی حمایت نے پنجاب کی سیاست کا پانسہ ہی پلٹ دیا,, عام انتخابات کے بعدپنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) میں رسہ کشی جاری ہے، تحریک انصاف کی جانب سے سادہ اکثریت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن اب پاکستان مسلم لیگ ن نے
بھی پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 13 نو منتخب آزاد ارکان صوبائی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں اور پیپلز پارٹی بھی ہمیں ہی پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ووٹ دے گی لہٰذا صوبے میں حکومت ہم ہی بنائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ 130 نشستیں ہم جیتے ہوئے ہیں اور حکومت بنانے کے لیے 18 اراکین کی ضرورت ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے 6 اور 13 آزاد ارکان کے ملنے سے ہماری حکومت پنجاب میں بن جاتی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کو پنجاب اسمبلی میں مطلوبہ ارکان ملنے کی صورت میں حمزہ شہباز کو قائد ایوان بنائے جانے کا امکان ہے اور اگر پی ٹی آئی حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی تو پھرپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ سعد رفیق ہوں گے ۔ عام انتخابات کے بعدپنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) میں رسہ کشی جاری ہے، تحریک انصاف کی جانب سے سادہ اکثریت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن اب پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔