کراچی (نیوزڈیسک)آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو بھی انتخابات کے نتائج پر کھل کر بول پڑی ہیں اور انہوں نے دھاندلی زدہ اور مضحکہ خیز قرار دیدیاہے ۔ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بختاور بھٹو کا کہناتھا کہ اگر ووٹوں کی گنتی قانون کے مطابق دوبارہ کی جائے اور گنتی کو پبلک کی جائے تو پی ٹی آئی
مزید سیٹیں ہار جائے گی ، جہاں دس پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ گنتی میں ووٹوں کا فرق آیا، گنتی زبردستی رکوا دی گئی، دھاندلی سرعام، کھلم کھلا اور ظاہر ظہور ہوئی ہے، یہ انتخاب نہیں ایک مزاق تھا، ووٹر کی توہین کی گئی۔