پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے حلقہ پی کے 70 میں دوبارہ گنتی کے عمل میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خوشدل خان کامیاب ہو گئے ۔ نجی ٹی وی ایکسپری نیوز کے مطابق پی کے 70 سے خوشد ل کامیاب ہوگئے ہیں ، خوشدل خان نے پی کے 70 سے 15 ہزار 544 ووٹ حاصل کیے جبکہ انہوں نے پی ٹی آئی امیدوار کو 187 ووٹوں سے شکست دیدی
ہے ۔جبکہ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے شاہ فرمان ابتدائی نتائج میں 74 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے تاہم دوبارہ گنتی میں بازی پلٹ گئی ہے ۔عوامی نیشنل پارٹی کی سیٹیں 7ہو گئیں۔