Thursday October 31, 2024

تحریک انصاف سے نکالے گئے 20 رہنما اب تک کہاں سے الیکشن جیت چکے ہیں؟ حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے نکالے گئے 20 رہنماؤ ں نے الیکشن 2019 میں حصہ لیا جن میں دو امیدواور ہی کامیاب ہو سکے، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جانب سے نکالے گئے 20 رہنماؤں کو نکا دیا تھا کہ جبکہ ان رہنماؤں میں صرف دو ہی انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ مخالفین کو ووٹ ڈالنے کے الزامات میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالا تھا۔ جس میں سے 13 جنرل تشستوں پر جبکہ باقی 7 مخصوص نشستوں پر منتخب ایم پی ایز تھے۔ عام انتخابات میں ان بیس امیدواروں میں سے 10 نے الیکشن 2018 میں حصہ لیا ۔ الیکشن 2018 میں حصہ لینے والی یٰسین خلیل نے پی کے74 پشاور سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اسحاق ڈار ادریس، قربان خان سمی اللہ سعید،وجی السماء،امجد آفریدی اور فیصل زمان نے انتخابات 2018 میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا۔امجد آفریدی کوہاٹ اور فیصل زمان نے ہری پور سے آزاد حیثیت سے کامیاب قرار پائے جبکہ باقی تمام 18 امیدواروں کو بد تریب شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف نے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں اپنے 13 ایم پی ایز کو پارٹی سے فارغ کر دیا جبکہ سات کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے 20 ایم پی ایز پر ووٹ فروخت کرنے کا الزام تھا

جس کی مکمل تحقیقات کیلئے شوکاز نوٹسز جاری کر دئیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ جن اراکین نے شوکاز نوٹسز کا جواب نہیں دیا، ان کو پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ جن ایم پی ایز کو پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ان میں نرگس بی بی، دینا ناز، نگینہ خان، نیسم حیات، یاسین خلیل، قربان علی، امجد افریدی، ضیاء اللہ آفریدی، جاوید نسیم، خاتون بی بی اور عبدالحق شامل ہیں جبکہ سات ایم پی ایز جنہوں نے شوکاز نوٹسز کا جواب دیا تھا، ان کیلئے وزیرِاعلی پرویز خٹک اور سپیکر کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی قائم کر دی تھی جو کہ مذکورہ سات ایم پی ایز کے خلاف مزید تحقیات کر کے فیصلہ کرے گی۔ ان سات ایم پی ایز میں معراج ہمایوں، عارف یوسف، فوزیہ بی بی، وجہیہ الزمان، سردار ادریس، فیصل زمان، بابر سلیم اور جاوید نسیم شامل ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی جاوید نسیم نے اپنی جماعت کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے ہارس ٹریڈنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پارٹی چیئرمین سے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام ‘نیوز آئی’ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید نسیم کا کہنا تھا کہ اس طرح کا الزام یقیناً افسوسناک ہے اور عمران خان کو چاہیے کہ وہ مجھے عدالت بلوائیں ورنہ وہ خود عدالت جاکر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ‘حقیقت تو یہ ہے مجھے 3 سال قبل پارٹی سے نکال کر میری اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کردی گئی تھی اور بعد میں الیکشن کمیشن اسے بحال کیا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘تحریک انصاف نے آج جو کچھ کیا، اُس سے ثابت ہوگیا کہ اپنے لوگ ان کی نظر میں چور ہیں اور جو باہر سے آتے ہیں انہیں عزت دی جاتی ہے’

FOLLOW US