Thursday October 31, 2024

’’ عامر صاحب! میں آپ کو بھائی کہتی ہوں، خدا کا خوف کریں اور۔۔۔۔۔۔۔‘‘ ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایسی کیا حرکت کر دی کہ مہر عباسی لائیو شو میں پھٹ پڑی؟ جانیئے

’’ عامر صاحب! میں آپ کو بھائی کہتی ہوں، خدا کا خوف کریں اور۔۔۔۔۔۔۔‘‘ ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایسی کیا حرکت کر دی کہ مہر عباسی لائیو شو میں پھٹ پڑی؟ جانیئے۔۔۔۔۔۔لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کون نہیں جانتا حال ہی میں انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان

کے سربراہ فاروق ستار کو شکست دے کر نہ صرف کراچی کے عوام کو حیران کر دیا بلکہ صحافتی برادری بھی حیران رہ گئی تاہم انہوں نے ایسی کیا حرکت کر دی کہ سینئر خاتون صحافی مہر عباسی نے لائیو پروگرام میں انہیں خدا کا واسطہ دے ڈالا؟ تفصیلات کے مطابق نجی تی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مہر عباسی کا کہنا تھا کہ عامر صاحب ، میں اآپ کو بھائی کہتی ہوں، میں آپ سے درخواست کر رہی ہوں، جو آپ ٹوئٹ کر رہے ہیں، خدا کا خوف کریں۔ اگر آپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کسی نے ہائی جیک کر لیا ہے تو وہ بتا دیں اور اگر ایسا نہیں ہے تو یہ چھوڑ دیجیئے۔ خواتین کے اوپر نازیبا الفاظ نازیبا گفتگو کرنا آپ کو زیب نہیں دیتا ۔ آپ بھی ماؤں بہنوں والے ہیں۔ اس طرح کے ٹوئٹس قابل قبول نہیں ہیں چاہے وہ مریم نواز صاحبہ ہوں یا سینیٹر شیری رحمان صاحبہ ، یہ نیا پاکستان نہیں ہے۔ جس طرح کے آپ ٹویئٹس کر رہے ہیں وہ برائے مہربانی نہ کریں ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے ٹویٹر پر اپنے ایک

پیغام میں شیری رحمان اور اویس احمد نورانی کی تصویر شئیر کی اور تمسخرانہ انداز میں لکھا کہ ” ہم تُم اے پی سی میں بند ہوں ، اور چاپی کھو جائے”شیری رحمان اور اویس احمد نورانی کی یہ تصویر غالباً متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی کے دوران لی گئی تھی جس پر ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے تمسخرانہ تبصرہ کیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو اس ٹویٹ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے بے جا تنقید ہونے کے پیش نظر اپنا یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا اور ٹویٹر پر شیری رحمان سے معذرت بھی کر لی۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ شیری رحمان کے بارے میں میرا ٹویٹ ٹویٹر نے نہیں بلکہ میں نے خود ڈیلیٹ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ ٹویٹ کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ شاید اس سے آپ کو بُرا لگے۔ عامر لیاقت حسین نے شیری رحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے قومی اسمبلی میں بہت سے مسائل اُجاگر کیے ، تب میں بھی اسمبلی کا حصہ تھا اور اسی لیے میں آپ کی بے حد عزت کرتا ہوں۔ یہ ایک غلط فہمی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں میں نے متحدہ مجلس عمل کے اویس نورانی کو اپنا ہدف بنایا تھا آپ کو نہیں لیکن پھر بھی میں اپنے اس ٹویٹ پر آپ سے معذرت خواہ ہوں

FOLLOW US