Thursday October 31, 2024

مسلم لیگ ( ن) کو قومی اسمبلی کے حلقے پر جیت کی خوشی راس نہ آئی تحریک انصاف کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر گیم ہی الٹ گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 91 سرگودھا میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کیلئے دائر درخواست پر (ن) لیگی امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اگست کو جواب طلب کر لیا ۔ جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر سلطان چیمہ کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کی طرف سے مشتاق موہل ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے

کہ مخالف امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار کو صرف 87 ووٹ زیادہ ملے ہیں۔ حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی درست گنتی نہ ہونے کی شکایات ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حلقے میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم جاری کرے۔ عدالتی فیصلے مخالف امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کتنے سے روکا جائے۔

FOLLOW US