لاہور (ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر میں وزیر داخلہ بنا تو شہبازشریف ، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق جیل میں ہونگے ، منشیات فروشوں، چوروں اور جواریوں سے جیلیں بھر دوں گا ،زندگی میں 8بار وزیر رہا ہوں اور وزارت کا سوال کرنا
اپنی توہین سمجھتا ہوں۔عمران خان 72گھٹے میں کابینہ کا فیصلہ کرلیں گے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ر شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان کی جیت پاکستان کے غریب عوام کی جیت ہے اور پاکستان کو شدید مسائل درپیش ہیں۔ تحریک انصاف کو نہ پنجاب میں اکثریت حاصل ہے ، نہ قومی اسمبلی اور نہ سینٹ میں اکثریت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی جماعتوں کی 67فیصد قیادت پر نیب کے کیسز ہیں۔ عمران خان بڑے تیز ی سے اقدامات کر نیوالے ہیں اور شائد کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ فاسٹ باﺅلر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کے بعد اس قوم نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے ۔ اگر اب حالات بھٹو کے الیکشن کے بعد والے بنے تو اس ملک کے ساتھ بہت بر اہوگا ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 72گھنٹے تک عمران خان اپنی کابینہ کا فیصلہ کرلیں گے ۔ کرپشن کے سمندر میں عمران خان نے ثابت کرناہے اب کسی این آر او گنجائش نہیں ہے ۔ نواز شریف کاخیال تھا کہ ان کے جیل جانے پر ہمالیہ روئے گا لیکن ایک ٹائر تک نہیں جلا ۔ یہ مسلم لیگ ن کا مزاج ہے کہ
میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو ہے ۔وزارت کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ میں 8دفعہ وزیر رہا ہوں اور میں اس بات کی توہین سمجھتا ہوںکہ میں کسی سے اس حوالے سے کچھ کہوں۔ میرا ٹارگٹ پورا ہوگیا ہے جو عمران خان کو وزیر اعظم بنانا تھا اور چوروں کوکٹہرے میں کھڑا کرنا ہے اور چور اب کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے قوم کی خدمت کے لئے کہیں بھی ذمہ داری سونپی گئی تو میں اس کو پورا کروں گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر مجھے وزیر داخلہ بنایا گیا تو میں منشیات فروشوں ، چوروںاور جواریوں سے جیلوں کو بھر دوں گا ۔یہ سارے شہبازشریف ، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق جیل میں ہونگے ۔پارلیمنٹ میں مضبوط اپوزیشن کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم ان کا سامنا کرلیں گے ۔مولانا فضل الرحمن پہلی بار اپنے پیسے سے سیاست کرنے جارہے ہیں۔عمران خان نے بعض جگہ ایسے الیکٹیبلز کو ٹکٹ دیئے جن کی شہرت اچھی نہیں تھی اوریہ ٹھیک نہیں ہوا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے اہم رہنماﺅں کےخلاف بھی نیب کے کیسز ہیں۔ 200ارب رو پے کی کرپشن کے ایل این جی کے ثبوت میرے پاس ہیں۔
پاکستان میں چور ، ڈاکو اور لٹیرا سیاستدان ہے اور اس کونتھ صرف عمران خان ڈال سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سادہ انسان ہے جو ان کے دل میں آتا ہے کہہ دیتے ہیں۔ ہم نے اگر نئے پاکستان کی طرف جانا ہے تو دشمنیاں ختم کرنی ہیں اور لوگوں سے کہنا ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لے آﺅ۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور سینئر سیاستدان کہتا ہوں کہ اگر لوگوں نے اپنی شکستوں کو تسلیم نہ کیا تو اس نظام کوخطرہ لاحق ہو جائے گا ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی دور میں بھرتی کئے گئے نا اہل پولیس افسران کا احتساب کیا جانا چاہئے ۔میں اس قوم کی طاقتور آواز ہوں ۔ عمران خان کے وزیر اعظم ہاﺅس نہ جانے کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید نے کہا وہ میر ی با ت نہیں سنیں گے ۔ ان کو وزیر اعظم ہاﺅس میں جانا چاہئے کیونکہ اگر وہ نہ گئے تو بعد میں وزیر اعظم ہاﺅس کی مرمت پر کروڑوں روپیہ لگے گا۔ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں ایسے وقت میں حکمران بننے جارہے ہیں جب بڑے حساس حالات ہیں۔ ان کو عالم اسلام کا ایک مضبوط پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے ۔ پاکستان کی سلامتی کا نشان فوج ہے یہ بے شرم لوگ بولتے نہیں ہیں سب اندر سے ملے ہوئے ہیں۔پاک فوج پاکستان کی زندگی کی ضمانت ہے جس نے پاکستان کو کاٹنا ہے اس نے پہلے پاک فوج کو کاٹناہے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت اس لئے بننے جارہی ہے کے کسی نے محنت نہیں کی اور کوئی سکھر سے آگے گیا ہی نہیں ہے ۔