Saturday January 18, 2025

سابق ن لیگی وزیر نے تحریک انصاف کی حکومت کو جاتے جاتے ایسی دعا دیدی کہ عمران خان کا دل خوش ہو گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ دعا ہے پی ٹی آئی اپنا دورے حکومت پورا کرے،تحریک انصاف کو بہتر معیشت مل رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھاکہ2013 میں معیشت کا برا حال تھا،سی پیک کوتحریک انصاف نے بھی گیم چینجرتسلیم کیا،سی پیک پاکستان کے لئے گیم

 

چینجرہے،ہمارے دورمیں ترقی کی شرح ہرسال بڑھی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے پاکستان کوسی پیک کاتحفہ دیا، (ن) لیگ کوبیماراورپی ٹی آئی کوبہترمعیشت مل رہی ہے،دعا ہے پی ٹی آئی اپنا دورے حکومت پورا کرے جبکہ چین کا قرضہ 20سے 25 سال کے دوران ادا ہوجائے گا۔سی پیک گیم چینجر ہے ، فائدہ نہ اٹھا یا تو نقصان ہو گا۔

FOLLOW US