Friday November 1, 2024

کیا بازی پلٹ گئی؟ عمران خان کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے محروم ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کیا عمران خان وزارت عظمیٰ کے عہدے سے محروم رہ جائیں گے؟ اپوزیشن اتحاد کے بعد نمبرز گیم دلچسپ صورتحال اختیار کرگئی، تحریک انصاف کے پاس کل 136 امیدواروں کا ووٹ،، جبکہ اپوزیشن اتحاد کے کل ووٹوں کی تعداد 124۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے بڑی

 

اور شاندار کامیابی حاصل کی۔تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 116 نشستوں پر فتح کی، جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی کی 123 نشستیں حاصل کیں۔ شاندار کامیابی کے باوجود تحریک اںصاف کو مرکز میں حکومت قائم کرنے کیلئے مزید 21 جبکہ پنجاب میں حکومت قائم کرنے کیلئے مزید 26 نشستوں کی ضرورت ہے۔ اس تمام صورتحال کا اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اتحاد قائم کرلیا، جس کے بعد یوں محسوس ہونے لگا جیسے تحریک اںصاف الیکشن میں فتح کے باوجود مرکز اور پنجاب میں حکومت نہیں بنا پائے گی اس صورتحال میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین فوری متحرک ہوئے۔ جہانگیر ترین اپنی تنظیمی صلاحتیوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے

 

ہوئے پنجاب اور مرکز میں الیکشن جیتنے والے آزاد امیدواروں کو تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے قائل کرنے میں کامیاب رہے۔ یوں اب تحریک انصاف کے پاس مرکز اور پنجاب میں حکومت قائم کرنے کیلئے مطلوبہ نمبر پورے ہو چکے ہیں۔ تاہم دوسری جانب اپوزیشن اتحاد جس میں مسلم لیگ ن،، پیپلز پارٹی،، متحدہ مجسل عمل، اے این پی،، جمہوری وطن پارٹی، بی این پی شامل ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے ووٹوں کی تعداد بھی تحریک انصاف کے ووٹوں سے زیادہ ہے، لہذا وہ عمران خان کا راستہ روکنے کی پوزیشن میں ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اعداد شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہوئے۔ تحریک اںصاف کو مرکز میں حکومت بنانے کیلئے اس وقت ایم کیو ایم،، مسلم لیگ ق، بی اے پی، شیخ رشید اور اب تک 13 میں سے 10 آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل ہے۔ یوں تحریک انصاف اور اتحادیوں کے پاس حکومت بنانے کیلئے کل 136 ووٹ ہیں۔ جبکہ ایک سے 2 روز میں مزید تین آزاد امیدواروں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے، یوں حکومتی اتحاد کے ووٹ 139 ہو جائیں گے۔ جبکہ حکومت بنانے کیلئے کل 137 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن اتحاد کے پاس ووٹوں کی کل تعداد 124 ہے، یوں بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ تحریک اںصاف باآسانی حکومت بنا جائے گی۔ تاہم اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ تحریک اںصاف کے اپنے یا اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدوار انہیں ووٹ دے سکتے ہیں، ایسا ہونے کی صورت میں تحریک انصاف حکومت نہیں بنا پائے گی۔ دوسری جانب شیخ رشید بھی یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ن لیگ کے اندر فاورڈ بلاک بن چکا ہے، یہ بلاک وزارت عظمیٰ کیلئے عمران خان کو ووٹ دے گا۔ اب اس غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ 11 اگست کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہی ہوگا۔

FOLLOW US