’’ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں جمائما ۔۔۔۔۔‘‘ شرمیلا فاروقی نے ایسا ٹویٹ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔۔۔۔لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں واضح جیت کے بعد جہاں عمران خان کو دنیا بھر سے پیغامات موصول ہوئے وہاں ان کی پہلی
اور سابقہ وفا شعار بیوی جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی جمائما کو پاکستان بلانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ” میرے خیال میں جمائما خان کو بھی (عمران خان کی) تقریب حلف برداری میں مدوع کیا جاناچاہیئے ۔ جمائما گولڈ اسمتھ برطانیہ میں ہونے کے باوجود ہر موقع پرعمران خان کی حوصلہ افزائی کرتی نظرآتی ہیں۔اور پاکستان میں موجود لوگ جمائما کی اس خوبی کی وجہ سے ان کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان کی عزت بھی کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عمران خان کی وزاتِ عظمی کی حلف برداری کی تقریب میں جمائما کو دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ اسی متعلق معروف اداکارہ گوہر رشید نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور جمائما کو عمران خان کی وزراتِ عظمی کی حلف برداری کی تقریب میں بلانے کی خواہش کا اظہار کیا،انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا کہ وزارت خارجہ سے میری عاجزی درخواست ہے کہ محترمہ جمائما خان کو پاکستان کے نئے وزیراعظم کے حلف لینے کے موقع پرمہمان خصوصی کے طور پر بلایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح ہمیں کئی وجوہات کی وجہ سے جمائما کا خاص شکریہ ادا کرنے کا موقع مل جائے گا اور یہ پاکستان کی ایک مخلص دوست کے لیے خراج تحسین ہوگا۔گوہر رشید کی اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے پاکستان
تحریکانصاف لندن کی صدر سورایا عزیز کا کہنا تھا کہ یقینا جمائما کو پاکستان آنے کے لیے کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ وزیر اعظم کے صاحبزادوں کی ماں ہیں۔جب کہ گوہر رشید کے ٹویٹ میں مہوش سولنکی کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ان کے خیال میں عمران خان کو خود جمائما کو یہاں آنے کی دعوت دینی چائیے وہ اس کی حق دار ہیں کیونکہ انہوں نے عمران خان کے جدوجہد کے سفر میں سب سے زیادہ ان کا ساتھ دیا ۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ جمائما بھی عمران خان کے ساتھ نئے پاکستان میں ہوتی۔اس سے پہلے میں نے جمائما خان کو کبھی بھی اتنا مس نہیں کیا۔۔ جب کہ وجیہہ خواجہ کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم جمائما کی بہت عزت کرتے ہیں۔۔عمران خان وزرات عظمی کی حلف برداری کی تقریب میں جمائما خان کو سرکاری طور پر دعوت نامہ بھیجنا چاہئیے۔یاد رہے جمائما نے عمران خان کو الیکشن میں جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ 22سال کی بے قدری، مشکلات اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے نئے وزیر اعظم بننے جارہے ہیں۔ یہ استقامت ، یقین اور ہار نہ ماننے کا ایک غیرمعمولی سبق ہے۔ لہٰذا اب عمران خان کے لیے چیلنج ہے انہیں یاد رکھنا ہوگا کہ وہ سیاست میں کیوں آئے تھے۔