Friday November 1, 2024

بریکنگ نیوز! شاہ محمود قریشی اگلے وزیراعلیٰ پنجاب بن سکتے ہیں یا نہیں؟ دھماکے دار خبر آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک)بریکنگ نیوز! شاہ محمود قریشی اگلے وزیراعلیٰ پنجاب بن سکتے ہیں یا نہیں؟ دھماکے دار خبر آگئی.. قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی عددی قوت پوری کرنے اورپارٹی پوزیشن مستحکم رکھنے کیلئے بیک وقت قومی وصوبائی اسمبلیوں میں کامیاب پارٹی ارکان کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق

تحریک انصاف کی جانب سے چاروں صوبوں میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے و الے پارٹی ارکان سے کہا گیاہے کہ اگر وہ صوبائی اسمبلی کی نشست بھی جیتیں ہیں تو وہ اس کو چھوڑ کر قومی اسمبلی کی نشست کو ہر صورت اپنے پاس رکھیں ۔تحریک انصاف ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں وفاق ،پنجاب اور خیبرپختونخواکے وزرائے اعلیٰ کیلئے مشاورت کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا کیونکہ بہت سے لوگ اپنے اپنے صوبوں میں ہی رہنے پر اصرار کررہے ہیں لیکن عمران خان چاہتے ہیں کہ پہلے مرکز ی حکومت کو مضبوط کر لیا جائے اورپھر صوبائی حکومتوں کی طرف توجہ دی جائے ۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کیلئے سید فخر امام اور شفقت محمودکے نام زیر غور ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کی وزرات اعلیٰ کیلئے عاطف خان اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی سپیکر شپ کیلئے شوکت یوسف زئی کو گرین سگنل دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق میاں اسلم اقبال ،مخدوم شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور سبطین خان بھی وزیراعلی پنجاب کے عہدہ کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں اسد عمر بطور وزیر خزانہ فائنل ہیں، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین وفاقی وزارت برائے مذہبی امور کے امیدوار ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کو بھی وزارتیں دینے پر مشاورت جاری ہے ۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی عددی قوت پوری کرنے اورپارٹی پوزیشن مستحکم رکھنے کیلئے بیک وقت قومی وصوبائی اسمبلیوں میں کامیاب پارٹی ارکان کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

FOLLOW US