لاہور(ویب ڈیسک)جی ڈی اے الائنس پاکستان تحریک انصاف میں ضم کر دیا جائے گا ۔نجی نیوز چینل پبلک نیوز کے مامبق جی ڈی اے کے رہنما فہمیدہ مرزا اور غوث بخش مہر عمران خان سے آج ملاقات کریں گے ۔اور یہ بھی خبرگردش میں ہے کہ جی ڈی اے کو تحریک انصاف میں
ضم کر دیا جائے گا ۔اور جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے جو بھی رہنما ایم این بنے ہیں وہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن کی حثیت میں ایم این اے کا حلف اٹھائیں گے۔اس نوازش کے بدلے فہمیدہ مرزا کو وزارت بھی دی جائے گی۔اس سلسے میں تمام معاملات ایک میٹنگ میں طے کیے جائیں گے ۔جو عمران خان اور جی ڈے اے کے رہنماؤں کے درمیان ہو گا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے مہمند اور بھاشا ڈیم تعمیر کرنے کیلئے عوام سے فنڈزدینے کی اپیل کی گئی جس کے بعد چیئرمین نیب کے زیر صدارت اجلاس ہو ا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ نیب افسران 2 دن جبکہ اہلکار ایک ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈز میں دیں گے ۔نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق چیئرمین نیب آف پاکستان جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ملکی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور تمام کیسوں کے حوالے سے لائحی عمل تیار کیا گیا ،اس موقع پر چیئرمین نیب نے یہ اعلان کیا کہ تمام نیب افسران تنخواہ میں سے 2 دن جبکہ تمام اہلکار اپنی ایک ایک دن کی تنخواہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز میں جمع کروائیں گے ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس نےملک میں پانی کی شدید قلت کے باعث اس کارخیر کا بیڑہ اپنے ذمے لیا تھا اور اس نیک کام کے لئے بارش کا پہلا قطرہ بنتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنی جیب سے دس لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستانیوں نے بھی اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیاہے، اور اب تک ڈیم فنڈز میںچون کروڑ ترانوے لاکھ نو ہزار چھ سو تیرہ روپے جمع ہو چکے ہیں۔