Friday November 1, 2024

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، ایم کیو ایم کے بعد ایک اور سیاسی جماعت نے عمران خان کو صاف انکار کر دیا

کوئٹہ(نیوزڈیسک) حکومت سازی کے عمل میں تحریک انصاف کو زبردست جھٹکا لگ گیا۔ سردار اختر مینگل نے بنی گالہ جاکر عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف موجودہ انتخابات میں پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور اس وقت اسے حکومت بنانے کے لیے اپنے اتحادیوں کی

ضرورت ہے جس کے لیے ابھی تک سیاسی جوڑ توڑ ہوتا نظر آرہا ہے۔اس سارے عمل کو جھٹکا اسوقت لگا جب بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے بنی گالہ جاکر عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔آج پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کی اور حکومت سازی میں ان سے مدد طلب کی۔ اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل سامنے رکھے ہیں خواہش ہے کہ مطالبات کو سنجیدگی سے دیکھا جائے۔نعیم الحق نے کہا کہ سردار اختر مینگل کے مطالبات جائز ہیں سردار اختر مینگل کے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھیں گے۔ یار محمد رند نے کہا کہ پاکستان کی ترقی چاہئے تو بلوچستان کو ترقی دینی ہوگی۔ اختر مینگل نے مزید کہا کہ جو انہوں نے اے پی سی میں بلوچستان کے حوالے سے بات کی تھی اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے وفد نے اختر مینگل کو عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات کی دعوت دی جس پر اخترمینگل نے بنی گالہ جاکر ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔حکومت سازی کے عمل میں تحریک انصاف کو زبردست جھٹکا لگ گیا۔ سردار اختر مینگل نے بنی گالہ جاکر عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف موجودہ انتخابات میں پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور اس وقت اسے حکومت بنانے کے لیے اپنے اتحادیوں کیضرورت ہے جس کے لیے ابھی تک سیاسی جوڑ توڑ ہوتا نظر آرہا ہے۔

FOLLOW US