Friday November 1, 2024

حکومت سازی کیلئے نمبر گیم میں پی ٹی آئی سب سے آگے! اہم ترین رکن اسمبلی نے تحریک انصاف کی حمایت کا عندیہ دے دیا

کوئٹہ/اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 272گوادر ،ْ لسبیلہ سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونیوالے رکن قومی اسمبلی اور سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمداسلم بھوتانی نے مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں بننے والی مخلوط حکومت کی حمایت کا عندیہ دیدیا ہے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء جہانگیر خان ترین نے گزشتہ روز محمداسلم بھوتانی سے رابطہ کیا تھا اور مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کی تشکیل میں ان کی حمایت طلب کی تھی۔ ان کے علاوہ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے بھی دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ اسلم بھوتانی سے ملاقات کی اور اسلام آباد میں حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔یار محمد رند نے اسلم بھوتانی سے پی ٹی آئی کی کوششوں کی حمایت کی بھی درخواست کی تھی۔ذرائع کے مطابق اسلم بھوتانی نے مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کی حمایت کاعندیہ دے دیا ہے۔

سیاسی منظر نامہ تبدیل۔۔۔۔۔ دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف جیتی ہوئی نشست ہار گئی

FOLLOW US