’’ ہمیں تم پر اعتبار ہے۔۔۔۔‘‘ امریکا،برطانیہ،فرانس،جرمنی، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی میں موجود ’ اوور سیز پاکستانیوں ‘ نے عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔۔۔۔۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک مقیم 200 پاکستانی ماہرین کی عمران خان کواداروں کو بہتر بنانے کیلئے مفت خدمات کی پیشکش کردی،خدمات پیش کرنے والوں میں امریکا،
برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، کینیڈا، اٹلی، ترکی میں کام کرنے والے پاکستانی شامل ہیں۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 200سے زائدپاکستانی ماہرین نے اداروں کو بہتر بنانے میں تحریک انصاف کے چیئرمین کو مددکی پیشکش کی ہے ،پاکستانی ماہرین شعبہ تعلیم،صحت ودیگراداروں میں بلامعاوضہ کام کرنے کوتیارہیں۔اس حوالے سے تحریک انصاف نے غیرملکی پاکستانیوں کی خدمات کیلئے بورڈبنانے کافیصلہ کیا ہے،کپتان کی ہدایت پر اسدعمر،عارف علوی اورسینئررہنماحکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔پی ٹی آئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں نام پیداکرنے والے پاکستانی ماہرین رابطے کررہے ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کی عام انتخابات میں
فتح کے بعد برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اور انہیں پیشکش کی کہ برطانیہ2کروڑ20لاکھ بچوں کو سکولوں میں بھیجنے کے لیے نئی پاکستانی حکومت کی مدد کو تیار ہے۔عمران خان سے ملاقات میں تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ ”ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ تعلیم سے محروم 2کروڑ 20لاکھ بچوں کو سکول بھیجنے میں تحریک انصاف کی حکومت کی مدد کرے گا۔ برطانوی حکومت نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے اور مختلف شعبوں میں اس کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔“اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ”پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ برطانیہ میں پاکستانی شہری بڑی تعداد میں آباد ہیں۔“ تھامس ڈریو کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے اپنے وعدے کا اعادہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ”ہم منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ بھیجی گئی رقم بھی واپس پاکستان لائیں گے۔“