کراچی(نیوزڈیسک) اپاکستان تحریک انصاف کے رہنما و نومنتخب رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے نیا شوشہ چھوڑ دیا۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ الحمد للہ “نیا پاکستان” بننے کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں ہورہا ہے۔دو روز قبل اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی طیبعت ناساز ہو
گئی جس پر نگران حکومت نے نواز شریف کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن نواز شریفکی میڈیکل ٹیم کے مطابق نواز شریف نے علاج کے لیے پمز اسپتال منتقل ہونے سے ایک مرتبہ پھر انکار کر دیا۔ذاتی معالج کے معائنے اور مشورے کے بعد انہوں نے اسپتال جانے کے لیے رضامندی ظاہر کی جس پر بعد ازاں نواز شریف کو علاج کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔اسپتال منتقلی سے قبل جیل میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی بھی ان سے ملاقات کروائی گئی۔۔جیل کے ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی ای سی جی درست نہیں ، ان کے بائیں بازو اور سینے میں درد اور قبض کی بھی شکایت ہے ۔کارڈیک سنٹر میں پمز کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر نعیم ملک نے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا۔دو روز نواز شریف اسپتال میں زیر علاج رہے تاہم اس دوران نواز شریف مسلسل یہی اصرار کرتے رہے کہ انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل بھیج دیا جائے ان کے بے حد اصرار پر انہیں کچھ دیر قبل پمز سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔اس ساری صورتحال میں سابق وزیر اعظم کو علاج کے لیے لندن بھیجے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی تھیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت بتدریج گر رہی ہے پاکستان میں تسلی بخش علاج نہ ہوا تو انہیں ڈاکٹروں کے مشورے سے لندن منتقل کیا جاسکتا ہے۔تاہم یہ ساری اطلاعات اس وقت دم توڑ گئیں جب انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔اس حوالے معروف صحافی وجاہت سعید نے ٹوئیٹ کیا۔وجاہت سعید کا کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کے لیے لندن نہیں بلکہ واپس اڈیالہ جیل جارہے ہیں۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جو کہ معروف اینکر بھی ہیں اور تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد رکن قومی اسمبلی بھی بنے ہیں انہوں نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ “نیا پاکستان” بننے کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں ہورہا ہے “ روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے۔ الحمد للہ “نیا پاکستان” بننے کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں ہورہا ہے “
روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے!یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین عموما اپنے متنازعہ اور غیر سنجیدہ بیانات کے باعث سوشل میڈیا کے صارفین کی تنقید کا نشانہ بھی بنتے ہیں۔