Saturday January 18, 2025

وہ پہلا سیاستدان۔۔ جس نے ممکنہ وزیراعظم سے ملاقات سے معذرت کر لی

کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان اور قومی وصوبائی اسمبلی سے نومنتخب رکن سردار اختر جان مینگل نے تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان سے بدھ کے روز ملاقات سے معذرت کرلی اور کہاہے کہ وہ جمعرات کے روز عمران خان سے ملاقات کریں گے دریں اثناء پیپلز پارٹی کے

 

مرکزی قیادت جن میں سید خورشید شاہ ودیگر ارکان قومی اسمبلی شامل تھے نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی اور ان سے مرکز میں حکومت سازی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم صلاح ومشورے کئے گئے جسے اسلام آباد کے سیاسی حلقے بڑی اہمیت دے رہے ہیں ۔

FOLLOW US