اسلام آباد (نیوزڈیسک)متوقع وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عز م ہے ، پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران ان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے متوقع وزیر اعظم نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل
ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے اور نیک خواہشات کے اظہار پر برطانوی حکمت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے ۔