Friday November 1, 2024

این اے 131میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی۔۔۔خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو بہت بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقے 131کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست پرسماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان،الیکشن کمیشن اورریٹرننگ افسرکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق این اے 131 لاہورکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست پرسماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔

ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشیدنے سعدرفیق کی درخواست پرسماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے استدعاکی گئی کہ عدالت این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم دے۔این اے 131 لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین تقریبا600ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے جس پرسعد رفیق نے مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی،جسے آر او کی جانب سے منظور کر لیا گیا اور بعدمیں آرو نے دوبارہ عمران خان کوفاتح قراردے دیاجس پر خواجہ سعد رفیق نے پورے حلقے کی گنتی کی درخواست دی تھی جسے آر او نے مسترد کر دیاتھا۔درخواست مسترد ہونے پر خواجہ سعد رفیق نے ایپلٹ ٹربیونل میں درخواست دائر کر دی تھی۔

FOLLOW US