ممبئی (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان آئندہ چند دنوں میں وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لینے والے ہیں لیکن قسمت تو یہ کہ وزیراعظم بننے سے قبل ہی اللہ نے دشمنوں کے دل میں عمران خان کا ڈر بٹھا دیا ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ریحام خان سے
دوسری طلاق کے بعد روحانیت کی جانب زیادہ مائل ہو گئے۔عمران خان کی روحانی پیشوا ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی تھیں جن کی روحانی رہنمائی عمران خان اکثر حاصل کیا کرتے تھے۔ دوسری طلاق کے کچھ عرصہ بعد ہی عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشریٰ بی بی سے ہی نکاح کر لیا جس کے بعد عمران خان کی اپنی زندگی میں بھی کافی مثبت بدلاؤ دیکھنے میں آیا ۔۔عمران خان کو روحانیت کی جانب سے پہلے سے زیادہ مائل ہوتے دیکھا گیا۔عمران خان نے سعودی عرب کی سرزمین پر قدم رکھنے سے پہلے ہی اپنا جوتا اُتار دیا اور ننگے پاؤں ہی سرزمین پر قدم رکھا، انہوں نے کئی صوفیائے کرام کے مزاروں پر حاضری بھی دی، یہی نہیں اب عمران خان کے ہاتھوں میں ہر وقت ایک تسبیح بھی دکھائی دیتی ہے جس پر وہ ورد کرتے رہتے ہیں، عمران خانکے روحانیت کی طرف رجحان نے بھارتی میڈیا کے دل میں ان کا ڈر بٹھا دیا ہے اور بھارتی میڈیا نے عمران خان کے ہاتھ میں پکڑی تسبیح پر ہی رپورٹ بنا ڈالی۔بھارتی میڈیا رپورٹ نے عمران خان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی ایک تصویر دکھا کر کہا یہ اس تصویر کے وائرل ہونے کی وجہ عمران خان کےبائیں ہاتھ میں موجود چیز (یعنی تسبیح) پر ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان سے متعلق دعویٰ ہورہا ہےکہ انہوں نے اپنے ہاتھ میں ایک مالا اُٹھا رکھی ہے، جس سے سوال پید اہو رہا ہے کہ وزیر اعظم کی دوڑ میں سب سے آگے آنے والے عمران خان ہندوؤں کی طرح مالا جپتے ہیں؟ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر دریافت کرنے کے لیے ہم بھارتی ریاست اُترپردیش کے شہر مراد آباد میں اسلامی اسکالر مولانا مفتی محمد رئیس اشرف اشرفی سے ملے اور عمران خان کے ہاتھ میں موجود مالا جیسی چیز سے متعلق پوچھا ۔جس پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھ میں جو چیز ہے اسے تسبیح بولتے ہیں، اس کی کئی قسمیں ہیں، ایک 33 دانوں کی تسبیح ، ایک ہوتی ہے 100 دانوں کی اور ایک ہوتی ہے 1000 دانوں کی تسبیح۔ عمران خان کے ہاتھوں میں جو تسبیح ہے وہ 33 دانوں کی تسبیح ہے۔ وہ اُسے پڑھ رہے ہیں، ان کے کسی بزرگ نے انہیں بتایا ہو گا کہ تم پاکستان کے وزیر اعظم بننے جا رہے ہو تو وہاں تمہارے دشمن اور تمہارے مخالفین بھی ہوں گے،ان سے بچاؤ کا راستہ یہ ہے کہ تم تسبیح پر ورد کرتے رہو۔انہوں نے بتایا کہ اسلام میں تسبیح کی بہت اہمیت ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی اس رپورٹ میں عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے روحانی پیشوا ہونے کا تذکرہ بھی کیا۔ بھارتی میڈیا نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ اس طرح سے ہمیں اب معلوم ہو گیا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ میں ہندوؤں والی مالا نہیں بلکہ اسلام والی تسبیح ہے۔ اس رپورٹ کو دیکھ کر صاف لگتا ہے کہ خود کو بہادر کہلانے والا بھارت عمران خان کے ہاتھ میں پکڑی ایک تسبیح سے ہی ڈر گیا ہے۔