Friday November 1, 2024

اگر آپ نے تحریک انصاف کا ساتھ دیا تو۔۔۔ عمران خان کے اہم ترین اتحادی جماعت کو یہ دھمکی کس نے دے دی ؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

کراچی(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی نے حکومت سازی کے حوالے سے ایم کیوایم سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا اور اسے وفاق یا صوبائی حکومت میں سے کسی ایک کو چننے کا آپشن دے دیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ایم کیوایم سے متعلق فیصلے سے اس کی قیادت کو آگاہ کردیا

ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیوایم وفاقی حکومت کا حصہ بنی تو اسے سندھ کابینہ میں نہیں لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کا مؤقف ہےکہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایم کیوایم وفاق میں تحریک انصاف اور سندھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ہو لہٰذا ایم کیوایم کو وفاقی یا سندھ حکومت میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا۔واضح رہےکہ عام انتخابات میں ایم کیوایم کی سندھ اسمبلی میں 16 نشستیں ہیں جب کہ قومی اسمبلی میں اس کے پاس 6 نشستیں ہیں اور اسی بناء پر تحریک انصاف نے اسے وفاقی حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان مقابلہ تھا تاہم اب پارٹی چیئرمین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے قائد ایوان کے لیے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کی بھی وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے لابنگ جاری ہے اور دوسرےآپشن کے طور پر وہ اسد قیصر کو وزیراعلیٰ بنانے کے خواہشمند ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ایک قومی

اور ایک صوبائی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں تاہم وہ قومی اسمبلی کے بجائے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان کا عہدہ لینا چاہتے ہیں۔اس طرح کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کے حوالے سے جو فیصلہ کریں گے وہ انہیں قبول ہوگا۔واضح رہے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے پارٹی چیئرمین عمران خان جو فیصلہ کریں گے انہیں قبول ہوگا۔منتخب ارکان اسمبلی کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں، میرے بارے میں عمران خان جو فیصلہ کریں گے مجھے قبول ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔اس سے قبل ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ عمران خان عاطف خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بنانا چاہتےہیں لیکن پرویز خٹک کسی صورت وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بننے کیلئے لابنگ شروع کردی ہے اور عمران خان انہیں قومی اسمبلی میں لانا چاہتے ہیں۔ذرائع نےبتایا کہ پرویز خٹک نے 45 نو منتخب ایم پی ایز کا اجلاس اسپیکر ہاؤس پشاور میں بلایا جس کے ذریعے وہ عمران خان پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔

FOLLOW US