اسلام آباد (نیوذڈیسک) عمران خان کو اتنے آرام سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، اپوزیشن جماعتوں نے کپتان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی.. اپوزیشن جماعتوں نے کل جمعرات کی شام کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور متحدہ مجلس عمل کی جانب سے بدھ کی شام 4 بجے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی گئی ہے جو ایم ایم اے کے
رہنما میاں اسلم کی رہائش گاہ پر متوقع ہے تاہم ابھی اے پی سی کیلئے حتمی مقام کا تعین کیا جانا ہے۔ذرائع کے مطابق اے پی سی میں مسلم لیگ (ن)،، پیپلزپارٹی، متحدہ مجلس عمل،، پشتونخوا میپ، قومی وطن پارٹی کے رہنما شریک ہوں گے ،ْ ایم کیوایم،، پاک سرزمین پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اے پی سی میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم،، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے متفقہ امیدوار نامزد کیے جائیں گے ،ْ اپوزیشن لیڈر کا نام بھی طے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اے پی سی میں وزیراعظم کی حلف برداری اور احتجاج کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی جب کہ الیکشن کے مبینہ دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی اے پی سی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اتنے آرام سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔اپوزیشن جماعتوں نے کل جمعرات کی شام کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور متحدہ مجلس عمل کی جانب سے بدھ کی شام 4 بجے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی گئی ہے جو ایم ایم اے کے رہنما میاں اسلم کی رہائش گاہ پر متوقع ہے تاہم ابھی اے پی سی کیلئے حتمی مقام کا تعین کیا جانا ہے۔