اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کی ،عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی نے درخواست دائر کی
تھی، درخواست گزار کے وکیل شیخ احسن الدین کی بنچ تبدیل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری درخواست پرابتدائی سماعت کے بعدایک معززبنچ نے آرڈرجاری کیا۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے کیس منتقلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی ،عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ کیس کی دوسرے بنچ منتقلی کااختیارسپریم کورٹ کوہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اورمیاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے سماعت سے معذرت کر لی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل تھاتاہم بنچ میں تبدیلی کردی ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جگہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو شامل کر دیا گیا۔