Sunday January 19, 2025

طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ بالآخر وہ اعلان ہو گیا جس کا سب کو انتظار تھا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ 2اگست کو سنایا جائے گا ،جسٹس گلزار احمدکی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 11جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ 2اگست کو سنایا جائے گا ،جسٹس

 

گلزار احمدکی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 11جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،جسٹس گلزار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ جمعرات کو فیصلہ سنائے گی،اس حوالے سے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ فیصلے والے دن عدالت میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں،واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے طلال چوہدری کو 6فروری کو توہین عدالت کا پہلا نوٹس بھیجا تھا ۔

FOLLOW US