Sunday January 19, 2025

عید الاضحی پر 11چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کی گہما گہمی ختم ہونے کے بعد لوگوں کی نگاہیں اب عید الاضحی پر مرکوز ہو گئی ہیں کیونکہ جیسے عید الفطر پر اپنے اور اپنے خاندان کے کپڑوں اور جوتوں کے انتظامات کےلئے مارکیٹ کا رخ کر لیا جاتا ہے ٹھیک ویسے ہی مسلمان عید الاضحی کےلئے منڈی مویشیاں کا رخ کرتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت

 

میںمگن ہو جاتے ہیں۔اب عید الاضحی کی تاریخ کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔ اس بار سعودی عرب میں 11 دن کی چھٹیاں ہونگی ۔ تمام سرکاری ادارے 5ذو الحجہ بروزجمعرات کے دن سے بند ہونگے اور 15ذی الحجہ 1439ھ اتوار تک بند رہیں گےجبکہ 16ذی الحجہ پیر کو کھلیں گے۔ گزشتہ برس سعودی عرب میں عید الاضحی کی چھٹیاں 16دن ہوئی۔

FOLLOW US