Saturday November 2, 2024

تبدیلی کا جھٹکا ہے، ذرا سنبھل کے رہنا کل سے پٹرول کتنا ہونے والا ہے، پمپ پر جانے سے پہلے ذرا جیب دیکھ لیجئے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، جس کی سمری اوگرا نے پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے، قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزارتِ خزانہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت

میں 7 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پٹرول 2 روپے 45 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

FOLLOW US