Saturday November 2, 2024

ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی سے ایوان میں حمایت کے لیے کیا مانگا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان میں حمایت کے لیے ایم کیو ایم نے تحریک انصاف سے جو مطالبات کیے ہیں اس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔۔ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے سامنے 12 سے زائد نکات رکھ دئیے۔ جس کے مطابق ایم کیو ایم نے

 

تحریک انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے 8 سے زائد حلقے کھولے جائیں۔ حیدر آباد میں یونیورسٹی بنائی جائے اس کے علاوہ ان نکات میں یہ بھی کہا گیا۔۔کراچی میں مزید جامعات بنائی جائیں۔۔سندھ میں کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے۔مئیر کراچی کو اختیارات دئیے جائیں۔۔کراچی پیکج کا فوری اعلان کیا جائے۔۔کراچی میں وفاقی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے ایوان میں حمایت حاصل کرنے کے لیے ایم کیو ایم سے ملاقات کی تھی۔ تحریک انصاف کا وفد کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے عارضی مرکز بہادرآباد پہنچا جہاں وفود کی سطح پر دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وفد میں جہانگیر ترین فردوس شمیم نقوی اور عمران اسماعیل جب کہ ایم کیو ایم کے

 

وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار،، خواجہ اظہار الحسن اور وسیم اختر شامل تھے۔جب کہ دوسری طرف سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ(ن)کے رہنما محمد زبیر نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو اپنے اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ ایم کیو ایم چوری سے لیے گئے مینڈیٹ والوں کے ساتھ حکومت میں نہ جائے۔ فیصل سبزواری نے جواب دیا کہ ہم کوئی بھی فیصلہ تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد کریں گے۔تا ہم اب ایم کیو ایم کی طرف سے 12 سے زائد نکات سامنے آ گئے ہیں۔جس کے بعد پتہ چلتا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے ایم کیو ایم کی حمایت لینا آسان کام نہ ہو گا۔جب کہ ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم سے حمایت مانگ لی ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے مشاورت کرکے جواب دے گی۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے صدر مسلم لیگ(ن)))شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ سابق گورنر سندھ نے ایم کیو ایمپاکستان سے ملاقات سے متعلق شہباز شریف کو آگاہ کیا۔

FOLLOW US