اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بریکنگ نیوز! مسلم لیگ (ن)سمیت چار سیاسی جماعتوں نے اپنا وزیراعظم کا امیدوار لانے کا اعلان کر دیا، کس کو عمران خان کے مقابل کھڑا کریں گے؟ اعلان کر دیا.. مسلم لیگ ن سمیت چار سیاسی جماعتوںنے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کافیصلہ کیاہے جبکہ اپوزیشن لیڈر بھی
اتفاق رائے سے لایا جائیگا ۔نجی ٹی وی کے مطابق چار سیاسی جماعتوں ن لیگ ، پیپلز پارٹی ،اے این پی اور ایم ایم اے نے وزیر اعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اے پی سی میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔ مرکز میں حکومت سازی کا فیصلہ نہ ہونے کے بعد متفقہ اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ سے باہر بھی سخت احتجاج پر اصرار کیا اور احتجاج کیلئے مقامات اور شہروں کی نشاندہی بھی کی گئی ۔فضل الرحمن نے قومی اسمبلی جانے کی صورت میں احتجاج پر تحفظات کا اظہار کیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام فیصلوں کا اعلان اے پی سی کے فو رم سے کیا جائیگا ۔ا س موقع پر حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کا مینڈیٹ مرکزی قیادت کے پاس ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے رہنماءدیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کریں گے ۔تمام جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کر نے کے بعداے پی سی بلائی جائیگی جس میں رہ جانے والے حل طلب امور پر فیصلے کئے جائیں گے ۔مسلم لیگ ن سمیت چار سیاسی جماعتوںنے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کافیصلہ کیاہے جبکہ اپوزیشن لیڈر بھی اتفاق رائے سے لایا جائیگا ۔نجی ٹی وی کے مطابق چار سیاسی جماعتوں ن لیگ ، پیپلز پارٹی ،اے این پی اور ایم ایم اے نے وزیر اعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔