Saturday November 2, 2024

سراج الحق اور مولانا فضل الرحمان میں اختلافات پیدا ہو گئے امیر جماعت اسلامی نے دو ٹوک اعلان کر ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم ایم اے انتخابات کے بعد احتجاج کے معاملے پر داخلی انتشار کاشکار ہو گئی ہے اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صدر متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمان کی اسمبلیوں میں حلف نہ لینےکی تجویز کو مسترد کردیا۔لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا

کہ ہم شروع سے ملک میں جمہوریت کی بالادستی کےلئے کوشاں ہیں اور سیاست برائے سیاسی مخالفت کی کسی بھی کوشش کی حمایت نہیں کی جائے گی ۔ جمہوریت کی تسلسل اور سول حکومت کے قیام کیلئے نئی حکومت کو کام کرنے دینا چاہتے ہیں، ہم پارلیمان کے اندر اور باہر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے

FOLLOW US