لاہور (نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت قائم کرنے کیلئے نمبر گیم پوری کر لی، آزاد اراکین اور ق لیگ کے بعد ایک اور بڑی سیاسی جماعت نے اتحاد کر لیا.. پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں سادہ اکثریت حاصل کرلی ۔متحدہ قومی موومنٹ مرکز میں حکومتی بینچوں پر بیٹھے گئی۔پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں سادہ اکثریت حاصل
کرلی۔ متحدہ قومی موومنٹ مرکز میں حکومتی بینچوں پر بیٹھے گی۔تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو انعقاد پذیر ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف وفاق کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی تھی اور عددی اعتبار سے پاکستانی کی سب سے بڑی پارٹی بن کے ابھری تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی کی 115 نشستیں آئی تھیں جس کے بعد یہ بات طے ہو گئی تھی کہ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔تاہم اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کو نمبر گیم پوری کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو اتحادیوں کی ضرورت تھی جس کے لیے ابھی تک جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری تھا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مرکزمیں سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں نمبر گیم پوری کرلی ہے۔اتحادیوں کو ساتھ ملا کر اب تک پاکستان تحریک انصاف 168 کے عدد تک پہنچ چکی ہے ۔اس ضمن میں انکا مزید بتانا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاق میں میں حکومتی بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ آج جہانگیر ترین ایم کیو ایم کے قائدین سے ملاقات کریں گے جس کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت کوئی باضابطہ اعلان کرے گی۔ا