Tuesday November 5, 2024

بشریٰ بی بی نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کے علاوہ کیا پیشگوئی کی تھی جو بالکل درست ثابت ہو گئی؟ حیران کن انکشاف

لاہور (نیوزڈیسک) معروف صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی بشری بی بی ایسی خاتون اول بن جائیں گی جو پردہ کر کے اسلام روایات کو برقرار رکھ رہی ہیں اور جدید دور کو خاطر میں نہیں لا رہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ بشریٰ بی بی کے عام انتخابات اور عمران خان کے وزیراعظم بننے کے حوالے سے پیشگوئی درست

 

ثابت ہوئی۔اس ذرائع نے دعویٰ کیاہےکہ الیکشن سے بہت قبل بشریٰ بی بی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں 116نشستیں جیتنے کی پیش گوئی بھی درست ثابت ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ بشری بی بی بہت پریکٹیکل خاتون ہیں۔اور اپنے شوہر کو مذہبی، روحانی اور سیاسی حوالے سے مشورے بھی دیتی ہیں۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بشری بی بی کی وجہ سے بن گالا میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں بشری بی بی کہ وجہ سے عمران خان 5 وقت کی باقاعدہ نماز ادا کرنے لگ گئے ہیں۔۔یاد رہے الیکشن کمیشن نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے مکمل عبوری نتائج کا اعلان کردیا ۔سرکاری ریڈیو کے مطابق اب تک پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 115 نشستوں کے ساتھ مرکز میں سب سے

 

بڑی جماعت کے طورپر سامنے آئی ہے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 64نشستیں حاصل کی ہیں۔۔پاکستان پیپلزپارٹی نے 43متحدہ مجلس عمل نے 12، متحدہ قومی موومنٹپاکستان نے 6، پاکستان مسلم لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے 4، 4، بلوچستان نیشنل پارٹی نے 3، گرینڈ ڈیموکرٹیک الائنس نے 2 ، عوامی مسلم لیگ ، پاکستان تحریک انسانیت اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک ، ایک نشست حاصل کی ۔قومی اسمبلیکیلئے 13آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ، قومی اسمبلی کی کل 272نشستوں میں سے دو نشستوں پرعام انتخابات ملتوی کردئیے گئے تھے ۔ پنجاباسمبلی کی مجموعی طورپر 295نشستوں میں سے پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 129جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے 123نشستیں حاصل کیں اسی طرحپاکستان مسلم لیگ 7، پاکستان پیپلزپارٹی 6، بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان عوامی راج پارٹی نے ایک ، ایک نشست حاصل کی ۔پنجاب اسمبلی میں 28آزاد امیدوار ہیں ۔ سندھ اسمبلی کی کل 129نشستوں میں سے پاکستان پیپلزپارٹی 76نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت ہے جس کے بعدپاکستان تحریک انصاف نے 23متحدہ ،قومی موومنٹ پاکستان 16، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 11، تحریک لبیک پاکستان نے دو اور متحدہ مجلس عمل نے ایک نشست حاصل کی۔ ۔۔۔۔خیبرپختونخوا ہ اسمبلی کی کل 97نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف 66، متحدہ مجلس عمل نے 10، عوامی نیشنل پارٹی نے 6 ، پاکستان مسم لیگ (ن)نے 5اور پاکستان پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں جبکہ ۶ آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔

FOLLOW US