Tuesday November 5, 2024

’’ پاکستان سے مورثیت ختم کرنے والا ہیرو۔۔۔۔‘‘ تحریک انصاف کی کامیابی کوبلوم برگ، نیویارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل نے کس انداز میں پیش کیا ؟ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھے گے

’’ پاکستان سے مورثیت ختم کرنے والا ہیرو۔۔۔۔‘‘ تحریک انصاف کی کامیابی کوبلوم برگ، نیویارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل نے کس انداز میں پیش کیا ؟ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھے گے۔۔۔واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) عالمی خبررساں ادارے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست میں موروثیت کاخاتمہ کردیا، عمران نے بدعنوانی کے خلاف

 

مسلسل مہم کی قیادت کی ، تحریک انصاف نے پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم ظاہر کیاہے، ان کو سب سے پہلے ایک بڑے مالیاتی بحران سے نمٹنا ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ پاکستان کےانتخابات میں عمران خان کی کامیابی کو یہ کہتے ہوئے اجاگر کررہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملکی سیاست میں موروثیت کاخاتمہ کردیاہے۔عالمی خبررساں ادارے بلوم برگ نے ایک مراسلے میں کہاہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کے عمران خان کے عزم نے رائے دہندگان کومتاثر کیا۔مراسلے میں کہاگیا کہ سابق کرکٹ کپتان سے بدعنوانی کے خلاف یلغار کی علامت بننے والے کی فتح نے نوازشریف کی مسلم لیگ (ن) اوربلاول بھٹو زرداری کی پیپلزپارٹی کے عشروں پر محیط بارباراقتدار پرگرفت کاخاتمہ کردیاہے۔خبررساں ادارے نے کہا کہ عمران نے بدعنوانی کے خلاف مسلسل مہم کی قیادت کی ہے۔مراسلے میں مزید کہاگیا کہ تحریک انصاف کے رہنما نے پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم ظاہر کیاہے تاہم ان کی جماعت کو سب سے پہلے ایک بڑے مالیاتی بحران سے نمٹنا ہوگا۔نیویارک ٹائمز نے انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کو ایک ایسے شخص کی حیران کن فتح کا نام دیا ہے جس نے اپنا زیادہ تر سیاسی کیریئر پاکستانی سیاست کی انتہائی نچلی سطح پرگزاراہے۔روزنامے نے کہاہے کہ اگلی حکومت کاسب سے پہلاہدف کرنسی بحران سے نمٹنا ہوگا۔ایک بڑے امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے کہاہے کہ عمران خان عوامی خدمت کو بہتر بنانے کا ایک ایسا مقامی ایجنڈا سامنے لائے ہیں جس میں تعلیم کی فراہمی اور ایک کروڑ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں جومعاشی ترقی اور تصرفات میں اضافے کاتقاضا کرتاہے۔

FOLLOW US