Tuesday November 5, 2024

چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ ملنے سے پہلے ہی ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی

لاہور (نیوزڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وفاقی دارالحکومت میں پانی کی قلت کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑ دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں اسلام آباد میں پانی کی قلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد پانی کی صورتحال میں کچھ بہتری آئی

ہے بہتر ہوگا کہ معاملہ نئی حکومت پرچھوڑ دیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ حکومت ہر 2 ماہ بعد واٹر سپلائی سے متعلق رپورٹ دے اور ٹینکر مافیا کے حوالے سے مناسب اقدامات کرے ۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

FOLLOW US