Tuesday November 5, 2024

’’ عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا میرا مِشن تھا اور اب میں ۔۔۔۔۔‘‘ عمران خان کے سب سے بڑے کھلاڑی کا سیاست چھوڑنے کا فیصلہ، پی ٹی آئی ٹائیگر زافسردہ ہوگئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے سیاست سے کنارہ کش ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا میرا مشن تھا،نا اہلی کے خلاف اپیل کا فیصلہ میرے حق میں نہ آیا تو گھر بیٹھ جاؤں گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق

جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے پر دیکھنا میرا مشن تھا جیسے ہی عمران خان وزیراعظم بنیں گے میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا اور گھر بیٹھ جاؤں گا ۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی نا اہلی کے خلا ف اپیل کا فیصلہ آنا بھی باقی ہے اور آپ ابھی سے دلبر داشتہ ہو گئے ہیں ؟جس پر جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ اگر فیصلہ میرے حق میں آ یا تو بہتر ورنہ مزید سیاست جاری نہیں رکھوں گا اور گھر بیٹھوںگا کیونکہ اگر قانون مجھے اسمبلی کے لئے اہل نہیں سمجھتا تو پھر میرا گھر بیٹھنا ہی بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے ایم پی ایز کی تعداد 131 ہو چکی ہے اور تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر حکومت بنانے کے قریب ہے جبکہ مزید آزاد ارکان بھی شامل ہو رہے ہیں۔دوسری ک جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کا نقطہ آغاز ہے پرانے پاکستان کا جو حال کر دیا گیا ہے نئے پاکستان کے لیے نہ صرف حکومتی عہدیداروں اور اہلکاروں کو دن رات محنت کرنی پڑے گی بلکہ عوام کو بھی اپنے حصے کا کام کرنا

پڑے گا عوام کو چھوٹے چھوٹے ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر قومی اور عوامی مفادات کے لیے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا عمران پر بھروسہ کرتے ہوئے اسکے فیصلوں کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا اس یقین کے ساتھ کہ عشروں کی محرومیوں اور مشکلات سے انشاء اللہ ہم چند سال میں نکل آئیں گے جس کے آثار انشاء اللہ پہلے 90دن میں ہی نظر آنے شروع ہو جائیں گے وہ مبارکباد دینے والوں سے گفتگو کر رہی تھی ان سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ملنے آتے رہے ۔ خواتین کی بہت بڑی تعداد کھڑی نظر آئی ۔

FOLLOW US