اسلام آباد (نیوزڈیسک)ریحام خان پاکستان تحریک انصاف اور اس کے قائدین پر تنقید کرتی رہی ہیں اور عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق بھی کئی باتیں کیں جس پر پی ٹی سے وابستہ سوشل میڈیا سیل یا کارکنان نے جوابی حملے کیے تاہم تحریک انصاف کی طرف سے جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا گیالیکن اب ریحام خان نے ایک مرتبہ پھر حیران کن اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ۔ریحام خان نے سی این این پر پاکستان میں ہونیوالے حالیہ انتخابات پر موقف دیتے ہوئے ایک سکرین شاٹ شیئرکیا تو ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھاکہ ”امیدہے کہ آپ یہ بتانا نہیں بھولی ہوں گی کہ گھر سے جاتے ہوئے آپ نے عمران خان کا بلیک بیری بھی چوری کیا تھا ، نہ ہی عمران خان کے اردگرد موجودان سرمایہ کاروں کا جن کی آپ کو اپنی فلم بنانے کیلئے تلاش تھی ،قصہ مختصر، آپ ایک مفاد پرست ہیں“۔