Sunday January 19, 2025

پاکستان میں عمران خان کی فتح اور ساتھ ہی دوسری جانب طالبان نے ایسا اعلان کر دیا جس کی پوری دنیا کو شدید خواہش تھی

کابل(نیوز ڈیسک)پاکستان میں عمران خان کی فتح اور ساتھ ہی دوسری جانب طالبان نے ایسا اعلان کر دیا جس کی پوری دنیا کو شدید خواہش تھی..  پوری دنیا کی شدید خواہش تھی کہ افغان طالبان افغان جنگ کے دیگر فریقین بشمول امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی میز پر آئے اور یہ خطہ بھی کچھ سکون کا سانس لے۔ اب پاکستان میں عمران خان کی انتخابی

 

جیت کے ساتھ ہی اس حوالے سے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے پہلی بار امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کیے ہیں جن کا پہلا سیشن قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہو چکا ہے جہاں طالبان نے 2013ء میں اپنا دفتر قائم کیا تھا۔ طالبان کے نمائندوں نے یہ مذاکرات جنوبی ایشیاء کے لیے مقرر امریکی سفیر ایلیس ویلز کے ساتھ کیے۔رپورٹ کے مطابق طالبان کے اس نمائندے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط رکھی کیونکہ اس کے مطابق وہ اس معاملے پر گفتگو کرنے کا مجاز نہیں تھا۔طالبان کے اس نمائندے کا کہنا تھا کہ’’یہ پہلی میٹنگ بہت مثبت اور سود مندرہی اور بہت اچھے ماحول میں ہوئی۔‘‘ تاحال امریکی حکام کی طرف سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔امریکہ محکمہ خارجہ کی طرف سے اتنا بتایا گیا ہے کہ ایلیس ویلز دوحہ میں موجود تھیں اور انہوں نے قطر کے حکمران خاندان سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات اور افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ پوری دنیا کی شدید خواہش تھی کہ افغان طالبان افغان جنگ کے دیگر فریقین بشمول امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی میز پر آئے اور یہ خطہ بھی کچھ سکون کا سانس لے۔ اب پاکستان میں عمران خان کی انتخابی جیت کے ساتھ ہی اس حوالے سے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

FOLLOW US