Friday November 1, 2024

تحریک انصاف کے ساتھ مل کر حکومت بنانی ہے یا ن لیگ کے ساتھ ؟ ق لیگ نے سرپرائز دیدیا

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ن کی حمایت سے انکار کردیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کا حکومت سازی کے معاملے پر اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ۔اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق

 

مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ایاز صادق نے چو ہدری پرویز الہٰی سے رابطہ کیا تھا اور ن لیگ کی قیادت نے پنجاب سے مسلم لیگ ق کو عہدہ دینے کی بھی پیشکش کی تھی ۔

FOLLOW US