Tuesday November 5, 2024

بریکنگ نیوز! نواز شریف کی والدہ بارے تشویشناک خبر ہو گئی

لاہور (نیوزڈیسک)نوازشریف کی والدہ بھی علیل ہو گئیں ہیں، طبیعت خراب ہونے پر طبی معائنے کے لئے ان کو شریف میڈیکل کمپلیکس لایا گیا ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ۔ اڈیالہ جیل میں میاں نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے کی خبریں سن کر ان کو فکر لاحق تھی جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ

 

گئی جس پر ان کو طبی معائنے کے لئے شریف میڈیکل کمپلیکس لایا گیا ہے جہاں اس وقت ان کا طبی معائنہ کیا جا رہاہے ۔ واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر نے میاں نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر پیرانہ سالی کے باوجود ائر پورٹ جانے کا اعلان کیا تھا جبکہ 25مئی کو وہیل چیئر پر ووٹ بھی کا سٹ کرنے پولنگ سٹیشن بھی گئی تھیں۔

FOLLOW US