Tuesday November 5, 2024

حلقہ این اے 89میں ہارنے والے تحریک انصا ف کے امیدوار کی درخواست پر دوبارہ گنتی کی گئی تو کیا نتیجہ سامنے آیا جان کر آپ کو بھی حیرت کا شدید جھٹکا لگ جائے گا

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک)حلقہ این اے 89کے ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ، جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار محسن شاہ نواز رانجھا کے ووٹوں کی تعداد 2583مزید بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ناکام امیدوار اسامہ غیاث احمد میلا نے ریٹرننگ افسر کو درخواست دی تھی کہ

مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے، جس پر آج سارا دن یہ عمل جاری رہا اور گنتی مکمل ہونے کے بعد محسن شاہ نواز رانجھا کے ووٹوں کی تعداد 2583 مزید مزید بڑھ گئی ہے اور ان کے ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 16ہزار 5ہو گئی ہے اور ناکام امیدوار اسامہ غیاث احمد میلا کے ایک لاکھ 13ہزار 422ووٹ ہیں، دونوں امیدواروں نے مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ضلع کچہری میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود رہی اور گنتی مکمل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن)کے کارکنان نے محسن شاہ رانجھا کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔

FOLLOW US