کراچی (ویب ڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) احمد شجاع پاشا کو تحریک انصاف کی حکومت میں اہم ذمہداری ملنے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو تحریک انصاف کی حکومت میں قومی سلامتی کا
مشیرمقررکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔واضح رہے ن لیگ کی حکومت میں سابق کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ قومی سلامتی کے مشیرکی ذمہ داری ادا کررہے تھے تاہم نگران حکومت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کا ایک اور دبنگ فیصلہ سامنے آ گیا جس کے مطابق چیئرمین عمران خان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ( ر ) شجاع پاشا کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق عمران خان نے سابق سربراہ آئی ایس آئی کو قومی سلامتی مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لفٹینٹ جنرل ( ر ) شجاع پاشا کو تحریک انصاف کی حکومت میں اہم ذمہ داری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔اس ضمن میں تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے انہیں نیا قومی سلامتی کا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں سابق کمانڈر سدرن کمانڈ لفٹینٹ جنرل ( ر )ناصر خان جنجوعہ قومی سلامتی کے مشیر کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے ،تاہم نگران حکومت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے ۔